All Notes, ix,x,xi,xii,B.com,B.sc,B.cs,Medical,and all Knowledge of Bussiness Administration.

#Post Title #Post Title #Post Title

GUESS PAPER IX-Urdu

(ماڈل پیپر اردو (متبادل کورس
(نہم (جنرل ساءنس گروپ
وقت ۳ گھنٹے
کل نشانات ۷۵



عمومی ہدایات
حصہ الف ۱۵ کثیر الاانتخابی سوالات پر مشتمل ہے اور ان میں ہر جز کا جواب درکار ہے۔ حصہ ب مختصر جوابات کے سوالات پر مشتمل ہے اور اس حصے کے تمام سوالات کے جوابات مطلوب ہیں۔ حصہ ج تفصیلی جوابات کے سوالات پر مشتمل ہے اور اس حصے سے تمام سوالات کرنے ہیں۔


(حصہ الف لازمی(کثیر الاانتخابی سوالات
سوال نمبر الف مندرجہ ذیل میں سے ہر ایک کے لیے درست جواب منتخب کیجیے۔
۔ افسانہ سونے کا ہار کے مصنف کا نام کیا ہے؟i
ڈپٹی نذیر احمد
غبدالحلیم شرر
احمد ندیم قاسمی
غلام عباس

۔ مولانا صلاح الدین احمد کون سا رسالہ شایع کرتے تھے؟ii
ادبی دنیا
فنون
محشر
ان میں سے کوءی نہیں

۔ جاڑے کی چاندنی اور آنندی کس کے افسانوں کے مجموعے ہیں؟iii
علی عباس حسینی
مرزا فرحت اللہ بیگ
غلام عباس
ڈپٹی نذیر احمد

۔ جب جوہر ٹوٹتے یا شق ہوجاتے ہیں تو سد عمل کو کیا کہتے ہیںiv
انشقاق
احتراق
گداخت
ان میں سے کوءی نہیں

۔ ڈپٹی نذیر احمد کی کہانی اور پھول والوں کی سیر سے کس شخصیت کا خیال آتا ہے؟v
عظیم بیگ چغتاءی
فرحت اللہ بیگ
ڈپٹی نذیر احمد
امیر منیاءی

۔ ایمسٹرڈم میں کس چیز کا جال ہے؟vi
نہروں کا
سڑکوں کا
پلوں کا
سمندروں کا

۔ اردو کا پہلا ناول نگار کس کو سمجھا جاتا ہے؟vii
عبدالحلیم شرر
الطاف حسین حالی
ڈپٹی نذیر احمد
مولانا صلاح الدین احمد

۔ سر سید احمد خان کی سوانح عمری حیات جاوید کے خالق کون ہیں؟viii
الطاف حسین حالی
سر سید احمد خان
شبلی نعمانی
مرزا فرحت اللہ بیگ

۔ اردو ادب میں تاریخی ناول نگاری کے بانی کون ہیں؟ix
عبد الحمید سالک
علی عباس حسینی
عبد الحلیم شرر
مرزا عظیم بیگ چغتاءی

۔ مشہور سفر نامے چلتے ہو تو چین کو چلیے اور ابن بطوطہ کے تعاقب میں کے مصنف کون ہیں؟x
امیر میناءی
ابن انشاء
غلام عباس
ان میں سے کوءی نہیں

مندرجہ ذیل صحیح جواب کا انتخاب کرکے لکھیے

اردو کے اہم ترین صوفی شاعر سمجھے جاتے ہیں۔___________
میر تقی میر
علامہ اقبال
خواجہ میر درد
مرزا غالب

اردو میں شاعر مزدور کے لقب سے مشہور ہیں۔__________
اکبر الہ آبادی
احسان دانش
میر انیس
ساقی جاوید

اس نطم کو کہتے ہیں جس میں کسی کی موت یا قومی سانحے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہو________
مرثیہ
غزل
رباعی
ان میں سے کوءی نہیں

بانگ، بال جبریل اور ضرب کلیم کے حوالے سے ___________تصور ذہن میں آتا ہے؟
اسد اللہ خان غالب
علامہ اقبال
حسرت موہانی
خواجہ الطاف حسین حالی

غزل کا آخری شعر ___________کہلاتا ہے
ردیف
مقطع
مطلع
ان میں سے کوءی نہیں

حصہ ب مختصر جواب کے سوالات
مندرجہ ذیل میں سے دو سوالات کے جوابات تحریر کیجیے
نبی بخش کی اتنی قدر کیوں کی جاتی تھی
بیرونی مسرتوں اور مصنوعی خوشیوں کے پیچھے کون لوگ بھاگتے ہیں؟
انجمن حمایت الاسلام کے جلسے میں مولوی نذیر احمد نے کس طرح چندہ کیا؟
جوہر توڑ آلہ کس طرح کام کرتا ہے؟
سوال نمبر ۳۔ سب نبی بخش کا خلاصہ یا سبق اوورکوٹ کا مرکزی خیال تحریر کیجیے۔
سوال نمبر ۴۔ نطم چاند میری زمین کا خلاصہ یا نظم عقل و دل کا مرکزی خیال تحریر کیجیے۔
سوال نمبر ۵۔ مندرجہ ذیل میں سے تین سوالات کے جوابات ادبی شخصیات کے حوالے سے تحریر کیجیے۔
مولانا صلاح الدین احمد کے مضامین کے مجموعے کا نام کیا ہے اور ان کی نثر کسی ہوتی تھی؟
مولانا عبد الحلیم شرر اردو ادب میں کن حیثیتوں سے مشہور ہیں ان کے تین ناولوں کے نام لکھیے۔
میر تقی میر کس لقب سے مشہور ہیں؟ ان کی شاعری کی بنیادی صفات دو جملوں میں تحریر کیجیے۔
حال نے غزل کے روایتی انداز کس طرح بدلنے کی کوشش کی؟
غالب کی شاعری میں کون سی بات نمایاں ہے اور ان کی شاعری پر کس زبان کا اثر ہے؟
سوال نمبر ۲الف۔ بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی اقسام مثالوں کے ساتھ تحریر کیجیے۔
یا
روز مرہ اور محاورے کی تعریف مثالوں کے ساتھ تحریر کیجیے۔
ب مندرجہ ذیل میں سے پانچ الفاظ اور محاورات کے جملے بنایے۔
میدان کارزار
خراماں خراماں
ہدف بننا
تاب لانا
چمنِ آرزو
توانایی
جذبہ ترحم
ج مندرجہ ذیل الفاظ کے متضاد لکھیے
اہلکار
مصنوعی
ضعیف
زاہد
مشترک


حصہ ج تفصیلی جواب کے سوالات
سوال نمبر ۷ کسی اخبار کے مدیر کے نام ایک مراسلہ لکھیے جس میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کیجیے۔
یا
اپنے دوست کو خط لکھیے جس میں ایک دینی ملی فریضے کی حیثیت سے خدمت خلق کی اہمیت پیان کیجیے۔

سوال نمبر ۸ مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک عبارت کا مطلب آسان اردو میں تحریر کیجیے سبق کا نام مع حوالہ مصنف تحریر کیجیے۔

دانا اور احمق صبر دونوں کرتے ہیں مگر فرق اتنا ہوتا ہے کہ احمق رودھوک چپ کرتا ہے اور دانا شروع سے خدا پر نظر کرکے چپ ہو رہتا ہے۔ غرض صبر تو آخر کرنا پڑے گا پس کیا فاءدہ کہ اپنا ثواب ضایع کریں۔ دل کو مضبوط کر۔ آنسو پونچھو، سنبھل بھیٹو، خدا ہمارا مالک ہے اس نے دیا، اس نے لیا۔ خدا ہم کو ہم سے عداوت نہیں، بیر نہیں۔ جو کچھ کرتا ہے ہمارے نفع کے لیے کرتا ہے۔ لیکن اپنی کم فہمی کی وجہ سے ہم ان مصلحتوں کے سمجھنے سے قاصر ہیں۔
یا
انسانی دل دھڑکتا نہیں، ہر لمحہ نءے ارادے تخلیق کرتا ہے، کءی ارادے پیدا ہوتے ہی رد کردیے جاتے ہیں اور کءی اتنے بڑے ہوجاتے ہیں کہ دل کی محدود چاردیواری میں نہیں سما سکتے کسی نہ کسی طریقے سے باہر نکل پڑنے کے لیے بیتاب ہوجاتے ہیں اور اگر یہ ارادے بھی آخر کا ر رد ہوجاءیں تو دل اس ساغر کی طرح بے رونق ہوجاتا ہے۔ جس میں سے شراب انڈیل لی گءی ہو۔

سوال نمبر ۹ شعراء کے حوالے کے ساتھ مندرجہ ذیل میں سے کسی جز کی تشریح کیجیے۔
رگوں میں دوڑ نے پھرنے کے ہم نہیں قاءل ٗ جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
من کی دنیا، من کی دنیا، سوز و مستی و شوق؎ تن کی دنیا، تن کی دنیا، سود و سودا مکر و فن
نتیجے ہم نے خود آنکھوں سے دیکھے روزِ روشن میں ؔ فلک نے سرکشوں کو خاکِ ناکامی پہ دے مار
یا
ہو علم اگر نصیب تعلیم بھی کر ؔ دولت جو ملے تو اس کو تقسیم بھی کر
اللہ کرے عطا جو عظمت تجھ کو ؔ فو اہل ہیں اس کے ان کی تعظیم بھی کر

سوال نمبر ۱۰ مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون لکھیے
۔ ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیےi
۔ اپنی مدد آپii
۔ کتب خانوں کی اہمیت و افادیت

Leave a Reply